رسائی کے لنکس

بالی وڈ کی وہ فلمیں جن کا ہے سب کو انتظار


آنے وانی نئی فلموں میں شاہ رخ خان ہوں یا رہیتک روشن یا پھر سلو بھائی یعنی سلمان خان۔۔ سب ایک دوسرے کو باکس آفس پر ’ ٹف کمپیٹیشن‘ دینے کو تیار ہیں

بالی وڈ کے دیوانوں کے لئے سال 2014بھی اپنے دامن میں کچھ بڑے بجٹ، کچھ بڑے بینرز اور کچھ بڑے اسٹارز کی فلمیں سمیٹے ہوئے ہے، جن کی ریلیز کا سب کو بے تابی سے انتظار ہے۔ شاہ رخ خان ہوں یا رہیتک روشن یا پھر سلو بھائی، یعنی سلمان خان۔۔ سب ایک دوسرے کو باکس آفس پر ’ ٹف کمپیٹیشن‘ دینے کو تیار ہیں۔

کون کو ن سی فلمیں ریلیز کے لئے لائن میں ہیں، بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی بنائی گئی لسٹ پر ڈالتے ہیں ایک نظر۔۔۔

ہیپی نیوائیر
کوریوگرافر فرح خان کی ڈائریکٹ کردہ ’ہیپی نیوائیر‘ کو سال کی سب سے بڑی فلم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اس میگا اسٹار فلم میں ناچ گانا،موج مستی اور ولن کی شامت سمیت سارے مصالحے موجود ہیں۔ اور اسی لئے باکس آفس پر فلم کے ہٹ ہونے کے چانسز بھی زیادہ ہیں۔

کنگ خان شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان کی پروڈکشن ’ہیپی نیوائیر‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں شاہ رخ خان، دپیکا پڈکون، ابھیشک بچن اور سونو سود۔ فلم 23اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بومبے ویلوٹ
لاکھوں نوجوان دلوں کی دھڑکن رنبیر کپوراور خوبصورت و شوخ انوشکا شرما کی فلم ’بومبے ویلوٹ‘ بھی بالی وڈ کے حلقوں اور شائقین میں ریلیز سے پہلے ہی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ انوراگ کشیپ فلم کے کو پروڈیوسر ہیں جو 28نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ روینہ ٹنڈن، کے کے مینن اور سدھارتھ باسو بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

کک
سلمان خان پچھلے دو سالوں میں متعدد ’کھڑکی توڑ‘ فلمیں دے کر باکس آفس کے لئے ’ہاٹ کیک‘ بن چکے ہیں۔ اس لئے ان کی فلم ریلیز سے پہلے ہی ’رش‘ لینا شروع کر دیتی ہے۔ مطلب عوام میں کسی نہ کسی حوالے سے ’ان‘ رہتی ہے۔ ایک بار پھر سلمان خان نظر آئیں گے تیلگو فلم کے ری میک میں جس کا تیلگو میں بھی وہی نام ہے جو ہندی ورژن کا ہے یعنی ’کک‘۔

ساجد ناڈیاوالا کی ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی گئی فلم عید کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جو 27جولائی کو متوقع ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ہیں جیکولین فرنینڈس، رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی۔

سنگھم ٹو
اجے دیوگن کے فینز کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ 2011ءمیں بننے والی اجے دیوگن کی سپر ہٹ فلم ’سنگھم‘ کا سیکوئل ’سنگھم ٹو‘ 14اگست کو ریلیز ہوگا۔ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے روہت شیٹھی نے۔

بینگ بینگ
رہیتک روشن اور کترینہ کیف کو شائقین دیکھ سکیں گے ٹوم کروز اور کیمرون ڈیاز کی جگہ ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر ’نائٹ اینڈ ڈے‘ کے دیسی ورژن ’بینگ بینگ‘ میں۔ دسہرہ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی ’بینگ بینگ‘ کو ڈائریکٹ کیا ہے سدھارتھ راج آنند نے۔

میری کوم
بھارت کی اولمپک اسٹار میری کوم کی زندگی پر بنی فلم ’میری کوم‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے پریانکا چوپڑہ نے۔ اس بائیو پک کے ڈائریکٹر ہیں امنگ کمار۔ فلم 2اکتوبر کو سینما گھروں میں لگے گی۔

حیدر
ولیم شیکسپیئر کے ’ہیملٹ‘ پر بنی ’حیدر‘ کی کہانی کشمیر کے پس منظر میں سیٹ کی گئی ہے۔ شاہد کپور اور شردھا کپور فلم کے ہیرو، ہیروئن ہیں جبکہ تبو بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ڈائریکٹر ہیں وشال بھردواج اور فلم کی ریلیز ڈیٹ ہے 2 اکتوبر۔

فائنڈنگ فینی
سیف علی خان کی پروڈکشن کمپنی کی پروڈیوس کردہ ’فائنڈنگ فینی‘ 4جولائی کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی کاسٹ میں شامل اسٹارز ہیں دپیکا پڈکون، ارجن کپور، نصیرالدین شاہ، ڈمپل کپاڈیا اور پنکیج کپور۔

دعوت عشق
عاشقی 2سے اسٹارڈم کی بلندیوں پر پہنچنے والے ادیتیہ رائے کپور ’دعوت عشق‘ کے ہیرو ہیں، جبکہ ان کی ہیروئن ہیں پرینیتی چوپڑہ۔’دعوت عشق‘ کامیڈی ڈرامہ ہے جو 5ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے حبیب فیصل نے اور پروڈیوسر ہیں ادیتیہ چوپڑہ۔

کوچا دیاں
’کوچادیاں‘ کا ’لیڈ کپل‘ ذرا ہٹ کے ہے۔ جی جناب۔۔ فلم کے ہیرو ہیں سپراسٹار رجنی کانت اور ہیروئن ہیں بالی وڈ کو سو کروڑ کی بہت سے میگا ہٹس دینے والی بیوٹی دپیکا پڈکون۔ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے رجنی کانت کی بیٹی سوندریا آر اشون نے اور فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کو بھرپور طریقے سے استعمال تو کیا ہی گیا ہے، ساتھ ساتھ فلم نو مختلف زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG