افریقی ملک موزمبیق کے شمالی علاقے میں تیل سے بھرے ایک ٹینکر میں دھماکے کے سبب کم از کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
طبی ٹیموں نے حادثہ پر پہنچ کر ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا۔
حکام کے مطابق سڑک پر الٹنے والے ایک آئل ٹینکر سے مقامی لوگ تیل نکالنے کے لیے اکٹھے تھے کہ دھماکا ہوا۔
یہ حادثہ ملاوی کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی مصدقہ وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
حکومت کی طرف سے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور ایک سرکاری ٹیم جمعہ کو علاقے کا دورہ کرے گی۔
موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں ہوتا ہے اور خوشک سالی و قحط کے سبب اس ملک کی ایک بڑی آبادی کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔