رسائی کے لنکس

رکن سندھ اسمبلی رفیق انجینئر انتقال کرگئے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

رفیق انجینئر 2008 کے انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر برائے خصوصی تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے

رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رفیق انجینئر منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے۔

رفیق انجینئر کو دل کا دورہ پڑنے پر ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رفیق انجینئر 2008 کے انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر برائے خصوصی تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کا تعلق تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا اور انھوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز جنرل ضیا الحق کے دور میں چلائی گئی مہم برائے بحالی جمہوریت سے کیا۔ دوران تعلیم پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے منسلک رہے۔ بعد ازاں کراچی کے پیپلز یوتھ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔


پیپلزپارٹی جماعت کے دیگر رہنماوں نے رفیق انجینیئر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ رفیق انجینیئر ایک بے باک سیاسی لیڈر تھے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG