رسائی کے لنکس

الطاف حسین کا ایم کیو ایم کی قیادت سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس


الطاف حسین
الطاف حسین

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا لہذا وہ سمجھتے ہیں کہ انھیں اخلاقی طور پر قیادت سے سبکدوشی اختیار کر لینی چاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کارکنوں کے بھرپور اصرار پر جماعت کی قیادت سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لیا ہے۔

اس سے قبل اتوار کو الطاف حسین جماعت کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا لندن اور کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اس صورتحال پر غور کیا گیا۔

الطاف حسین کے اس فیصلے کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سمیت دیگر شہروں میں جماعت کے دفاتر کے باہر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نھے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ان سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا لہذا وہ سمجھتے ہیں کہ انھیں اخلاقی طور پر قیادت سے سبکدوشی اختیار کر لینی چاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے 2010 میں لندن میں قتل ہونے والے رہنما عمران فاروق کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یار نے رواں ماہ دو گھروں پر چھاپے مارے تھے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تھیں۔

الطاف حسین ماضی میں بھی جماعت کی سربراہی سے سبکدوشی کے اعلانات کرچکے ہیں لیکن پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کے باعث وہ اس پر عمل درآمد نہ کرسکے۔
XS
SM
MD
LG