اسلام آباد —
پاکستان کی ایک سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کیخلاف جمعہ کو کراچی سمیت صوبے بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے ایک رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ "ایم کیو ایم کے تاحال لاپتہ 9 کارکنوں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے بھی کئی کارکنوں کو اغوا کے بعد شدید تشدد کے بعد قتل کرکے لاشوں کو پھینکا گیا ہے"۔
متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے یوم سوگ پر ٹرانسپورٹ اتحاد اور تاجر برادری سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کے اغوا اور تشدد کے بعد قتل کیخلاف سندھ بھر میں مکمل ہڑتال اور یوم سوگ منایا گیا تھا۔
ملک کے اس سب سے بڑے شہر کراچی میں حالیہ برسوں میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بگاڑ کا شکار رہی ہے۔