ٹی ایل پی: 'معاملہ مِس ہینڈلنگ کا نہیں، مسئلہ بلاسفیمی کا ہے'
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو موسمی تغیرات جیسے عالمی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے، یورپ میں پنپنے والا اسلاموفوبیا تہذیبوں کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کر رہا ہے۔ تحریکِ لبیک پاکستان والے معاملے میں قصور وار کون؟ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے بعد اب پابندی ہٹانے کی باز گشت، کیا حکومت کنفیوژن کا شکار ہے؟ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال، بھارت سے سیز فائر معاہدہ، کشمیر کا معاملہ اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پاکستان کے صدر عارف علوی کی خصوصی گفتگو دیکھیے وائس آف امریکہ اردو کے علی فرقان کے ساتھ۔