رسائی کے لنکس

امریکی فوج کے سربراہ کا سعودی عرب کا دورہ


امریکی فوج کے سربراہ کا سعودی عرب کا دورہ
امریکی فوج کے سربراہ کا سعودی عرب کا دورہ

خلیج کے علاقے کے دورے کا مقصد امریکی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے

امریکی فوج کےاعلیٰ عہدےدار ایڈمرل مائیک ملن خلیج کےعلاقے کے ہفتے بھر کے دورے کےپہلے مرحلے میں اتوار کو سعودی عرب پہنچے، جِس کا مقصد امریکی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اپنےاِسی دورے میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیرمین قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت بھی جائیں گے۔ وہ مشرقی افریقی ملک جِبوتی میں بھی رکیں گےجہاں ہفتے بھر سےحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متوقع طور پربات چیت حالیہ بغاوتوں پر مرتکز رہے گی جن کے باعث تیونس اورمصر کے صدور اقتدار سے ہٹائے گئے جب کہ ایک وسیع تر علاقہ احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اِس دورے کا پروگرام حالیہ بے چینی سے بہت عرصہ قبل طے پایا تھا۔

ملن نے کہا ہے کہ وہ خطے میں کسی خاص گروپ کے لیے کوئی پیغام لے کر نہیں آئے بلکہ اِس بات کا اعادہ کرنے آئے ہیں کہ امریکہ اختلافات کا پُر امن حل چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG