رسائی کے لنکس

سعودی مظاہرین کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ


سعودی مظاہرین کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
سعودی مظاہرین کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جمعے کے دِن کارکنوں کی طرف سے ’ یوم الغضب‘ منائے جانے کے دوران ملک کے دارالحکومت ریاض میں سعودی پولیس نے طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئےرکاوٹیں کھڑی کر دیں

اتوار کےروزریاض میں سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کےباہردرجنوں مظاہرین اِکٹھے ہوئےجو قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے، جِنھیں، اُن کے بقول، مقدمہ چلائے بغیردہشت گردی کے الزامات کے تحت قید کیا گیا ہے۔

مظاہرین ملک کے وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کےساتھ ملاقات کےخواہاں ہیں، تاہم اُن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

سعودی عرب میں احتجاجی مظاہروں پر بندش عائد ہےجہاں اہل کار بے چینی کوپھیلنے سے روکنے کےلیے کوشاں ہیں جس صورتِ حال کا ہمسایہ ممالک، خصوصاً بحرین کو سامنا ہے۔

جمعے کے دِن کارکنوں کی طرف سے ’ یوم الغضب‘ منائے جانے کے دوران ملک کے دارالحکومت ریاض میں سعودی پولیس نے طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئےرکاوٹیں کھڑی کر دیں ۔ مظاہرین تیل سے مالا مال اِس بادشاہت میں جمہوری اصلاحات لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG