رسائی کے لنکس

ممبئی: فارمیسی میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک


آگ بجھانے کے محکمے کے ایک عہدیدار کے مطابق متاثرین آتشزدگی کے وقت سو رہے تھے اور پھر آگ پھیلنے کے باعث پہلی منزل پر پھنس گئے۔

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک فارمیسی میں جمعرات کو آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ایک بری طرح زخمی ہو گیا ہے۔

ممبئی کی علاقے اندھیری میں ایک رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع وفا میڈیکل سٹور میں صبح چھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بجھانے کے محکمے کے ایک عہدیدار کے مطابق متاثرین آگ لگنے کے وقت سو رہے تھے اور آگ کے باعث پہلی منزل پر پھنس گئے۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والے آٹھ افراد میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

آتشزدگی کی وجوہات کی ابھی تصدیق نہیں کی جا سکی اگرچہ متعدد خبروں میں کہا گیا ہے کہ سٹور میں موجود ایک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ لگی۔

ممبئی اور بھارت کے دیگر علاقوں میں اکثر ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جہاں آگ بجھانے کے آلات اور پانی کی سپلائی موجود نہ ہونے یا ان کے تاخیر سے پہنچنے پر جانی نقصان ہو جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG