رسائی کے لنکس

واشنگٹن میں منی بیگم کی محفل غزل


منی بیگم
منی بیگم

منی بیگم صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کی ایک جانی پہچانی گلوکارہ ہیں ، جن کے پرستار، دنیا بھر میں جہاں جہاں ارود بولی اور سمجھی جاتی ہے، موجود ہیں۔چار عشروں پر محیط اپنے اس فنی سفر میں منی بیگم بے شمار غزلیں اور گیت گاچکی ہیں، جن میں سے بہت سے آج بھی زبان زد ِ عام ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے واشگنٹن ڈی سی کے پاکستانی سفارتخانے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نےفرائض ِ میزبانی نبھاتے ہوئے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور غزل کو بر ِصغیر کی ایک خاص روایت قرار دیا۔

ایک بار مسکرا دو جیسے شہرہِ آفاق کلام گانے والی اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی منی بیگم نے شام ِ غزل میں سماں باندھ دیا۔غزل سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اس طرح کی محفلوں کے انعقاد کو سراہا۔ایس پی ملک کا کہناتھا کہ اس طرح کے پروگراموں سے پاکستان کا امیج بہتر ہوتا ہے یہ ہمارے لیے اور پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔

محفل میں موجود ایک اور خاتون نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام بہت ہی اچھا ہے۔ منی بیگم جانی پہچانی شخصیت ہیں اور ان کو سن کر ہم بڑے ہوئے ہیں۔ انکا بہت مقام ہے۔

منی بیگم کا کہنا تھاکہ مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا ۔مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے مجھے یہاں بلایا۔ یہاں اتنے سارے پاکستانی کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

اس قسم کی محفلوں کا انعقاد جہاں دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کو اپنی ثقافت سے مربوط رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے وہاں انہیں اپنی مصروف زندگی میں چند ایسی گھڑیاں بھی میسر آتی ہیں کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل بیٹھیں اور ان سے اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

XS
SM
MD
LG