رسائی کے لنکس

ناسا کے خلابازوں نے خلائی اسٹیشن میں نئے آلات نصب کرنا شروع کر دیے


ناسا کے خلائی مرکز سے ایک راکٹ کا فائر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ 16 جنوری 2021
ناسا کے خلائی مرکز سے ایک راکٹ کا فائر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ 16 جنوری 2021

ناسا کے دو خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ہفتے میں دو دو بار خلائی سٹیشن سے باہر نکل کر اس کی مرمت کریں گے اور نئے آلات نصب کریں گے۔

ناسا کی میڈیا ایڈوائزری کے مطابق پہلی دو ’سپیس واک‘ بدھ کے روز کی جائیں گی جب دونوں خلاباز یورپی سپیس ایجنسی کے کولمبس موڈیول میں بارٹولومیو سائنس پے لوڈ پلیٹ فارم انسٹال کریں گے۔

مرمت کے دوران نکل ہائیڈروجن کی بیٹریوں کو لتھیم آئن کی بیٹری سے بدل دیا جائے گا

خلاباز سٹیشن کے کیمرے بھی تبدیل کر کے ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصبب کریں گے۔ اس کے علاوہ بہتر مواصلات کے لیے انٹینا، کیبل اور ہائی بینڈ وڈتھ لنک بھی لگائیں گے جو یورپی گراؤنڈ سٹیشنز کے لیے کارآمد ہو گا۔

بارٹولومیو پلیٹ فارم پچھلے سال سپیس سٹیشن پر پہنچایا گیا تھا۔

ناسا کی جاری کردہ اس تصویر میں خلاباز کیسی، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر مرمت کا کام کر رہی ہیں۔ 20 جولائی 2021
ناسا کی جاری کردہ اس تصویر میں خلاباز کیسی، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر مرمت کا کام کر رہی ہیں۔ 20 جولائی 2021

ناسا کے فلائٹ انجنئیر، مائیکل ہاپکنز جو اس سے پہلے بھی دو بار سٹیشن سے باہر خلا میں جا چکے ہیں اور ان کے ساتھ وکٹر گلوور بدھ کے روز خلا میں ساڑھے چھ گھنٹے کے لیے جائیں گے۔

دوسری ’سپیس واک‘ یکم فروری کو کی جائے گی جب بیٹری کی تبدیلی کا کام ہو گا۔ اس کے علاوہ پرانے کیمرے نئے ہائی ڈیفینشن کیمروں سے تبدیل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کیبو موڈیول کے باہر روبوٹک بازوؤں میں کیمروں اور لائٹ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ناسا یہ دونوں سپیس واکس اپنی ویب سائٹ پر نشر کرے گا۔

اس مشن کے لیے خلاباز ایک سال سے تربیت لے رہے تھے۔

پچھلے 20 برسوں میں 19 ممالک سے 242 افراد خلائی سٹیشن کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں اب تک 3 ہزار سے زائد سائنسی تحقیقات کی جا چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG