رسائی کے لنکس

ناسا کا پہلا خلائی جہاز چھوٹے سیارچے کے مدار میں داخل


ناسا نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی کہ ’ڈان‘ پہلا خلائی جہاز ہے کہ جو مریخ اور مشتری کے درمیان واقع اس چھوٹے سیارچہ کے مدار میں اس کی سطح سے 61000 کلومیٹر دور کشش ثقل کے حصار میں آیا ہے

امریکی خلائی ادارے، ناسا کا خلائی جہاز’ ڈان‘ مریخ اور مشتری کے درمیان واقع چھوٹے سیارچہ، ’سریس‘ کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

ناسا نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی کہ ’ڈان‘ پہلا خلائی جہاز ہے کہ جو مریخ اور مشتری کے درمیان واقع اس چھوٹے سیارچہ کے مدار میں اس کی سطح سے 61000 کلومیٹر دور اس کی کشش ثقل کے حصار میں آیا ہے۔

ناسا کے ناجاری کردہ بیان کے مطابق، متعینہ مدت سے تقریباً ایک گھنٹے تاخیر سے ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹریز کو ڈان سے سگنل موصول ہوا، جو کہ اس کے طاقتور انجن کا تھا۔ یہ اس بات کی نشاندہی تھی کہ خلائی جہاز منصوبے کے مطابق مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

ڈان کے چیف انجنیئر اور مشن ڈائریکٹر، مارک ریمن کا کہنا ہے کہ ساڑھے سات برس میں چار ارب نوے کروڑ کلومیٹر کا فیصلہ طے کرکے ڈان 1801ء میں دریافت ہونے والے اس چھوٹے سیارچہ سریس تک پہنچا ہے۔

ناسا کے مطابق، ڈان کے ذریعے لی گئی تازہ ترین تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ سریس چاند کی طرح کا سیارچہ ہے، کیونکہ ڈان اس وقت سورج کی دوسری جانب تھا۔

تایم، سائنس دانوں کو یقین ہے کہ جب اپریل کے وسط میں، ڈان سریس کی دوسرے تاریک رخ پر آئے گا تو اس سارچے کا روشن رخ بھی موصول ہوجائے گا۔

ڈان مشن ناسا کے لئے جیٹ پروپلشن لیبارٹری چلا رہی ہے۔ لیکن، یہ امریکہ، جرمنی اور اٹلی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

XS
SM
MD
LG