رسائی کے لنکس

یوکرین میں روسی مداخلت بند ہونے کے آثار نہیں: نیٹو


واضح رہے کہ اگر عالمی برادری کی درخواست کے باوجود رُوس یوکرین میں باغیوں کو مدد فراہم کرنے اور مداخلت سے باز نہ آیا تو اُسے عالمی سطح پر کئی کڑی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا

نیٹو افواج کے سربراہ، آندرے راسموسن نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر عالمی معاہدے کی پاسداری کرنے کے بظاہر کوئی شواہد نظر نہیں آتے۔

نیٹو کے سربراہ بُدھ کے روز برسلز میں تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، جن میں امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری بھی شامل ہیں، روس کے ساتھ تعلقات پر نظر ِثانی کریں گے اور پھر اس بات کا تعین کریں گے کہ مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ اگر عالمی برادری کی درخواست کے باوجود رُوس یوکرین میں باغیوں کو مدد فراہم کرنے اور یوکرین میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آیا تو اسے عالمی سطح پر کئی کڑی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نیٹو یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ روس یوکرین میں مداخلت کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب روس ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

یوکرین نے منگل کے روز یہ کہا تھا کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے مشرقی یوکرین میں یوکرین کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس میں سوار تمام نو فوجی ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG