رسائی کے لنکس

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے انتظامات مکمل


نواز شریف اور مریم نواز، فائل فوٹو
نواز شریف اور مریم نواز، فائل فوٹو

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ملک میں پہنچنے کے بعد گرفتار کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اپنے عہدے داروں کی دو ٹیموں کے ساتھ دو ہیلی کاپٹر لاهور ایئر پورٹ پر بھیج دیے ہیں ۔

جب کہ نیب کی دو ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود رہیں گی، تاکہ اگر نواز شریف کو طیارے کو لاهور میں اتارنے کی بجائے اسلام آباد بھیجا گیا تو انہیں وہاں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کا طیارہ شیڈول کے مطابق لاهور اتر جاتا ہے تو نیب کے عہدے دار انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد راول پنڈی لے جائیں گے۔

نیب کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاويد اقبال نے نیب حکام کو پچھلے ہفتے کے عدالتی فیصلے کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔

احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور ان کے داماد کیپٹن(ریٹائرڈ) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو پہلے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیجا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG