رسائی کے لنکس

انتقام کی تمنا نہیں، ریاست کے ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا: نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک کو ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے جس کے لیے اس بنیادی مرض کو دور کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔

17:19 21.10.2023

رپورٹر ڈائری؛ نواز شریف کی واپسی اور جہاز کے عملے کی پریشانی

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ہمراہ پاکستان روانگی کے لیے دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو پر پہنچا تو وہاں پہلے سے افراد بورڈنگ کے لیے موجود تھے۔

اس خصوصی پرواز کے لیے فلائی دبئی نے اپنے 10 کاؤنٹرز مختص کر رکھے تھے جہاں پر پہنچنے والے افراد ایک دوسرے سے حال احوال بھی دریافت کرتے رہے۔

بورڈنگ کارڈ لینےکے بعد مختلف ممالک سے آئے ہوئے لیگی رہنماؤں اور صحافیوں کے ہمراہ لاؤنچ میں پہنچا تو وہاں کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔

لاؤنج میں لگے فلائٹس کے معلوماتی بورڈ سے معلوم ہوا کہ پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے اب نو بجے روانہ ہو گی۔

صحافی دوست اپنی ویڈیوز اور ٹی وی رپورٹنگ کرنے لگے اور وہاں پہنچنے والے بعض لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے رہے۔

مزید پڑھیے

18:22 21.10.2023

نواز شریف کے استقبالی جلسے کی صورتِ حال

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبالی جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے سجے اسٹیج پر پارٹی رہنما موجود ہیں۔ جلسے کی صورتِ حال بتا رہی ہیں ثمن خان۔
18:44 21.10.2023

پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نکا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ ن سے ش نکلے گا لیکن دیکھ لیں کہ آج دونوں ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ دکھ ایسے لگے ہیں جن کا مداوا ممکن نہیں۔ لیکن نواز شریف اس کے باوجود واپس آ گئے ہیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ آج کے جلسے سے خطاب صرف نواز شریف کریں گے۔

نواز شریف کی خود ساختہ جلا وطنی سے واپسی پر ہونے والے جلسے کی نظامت خود مریم نواز نے سنبھالی ہوئی ہے جو وقتاً فوقتاً مسلم لیگ (ن) کے بعض سینئر رہنماؤں کو جلسے کے شرکا سے مختصر خطاب کرنے یا نعرے لگوانے کے لیے مدعو کر رہی ہیں۔

19:29 21.10.2023

نواز شریف نے جب قوم کی تقدیر بدلی توانہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا: شہباز شریف

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی پاکستانی قوم کی تقدیر بدلی تو انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔

مینارِ پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کے بعد ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG