نیپال میں حکام نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دو دیہات میں جمعہ کو مٹی کے تودے گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً 320 کلومیٹر مغرب میں پرتنگ کاڈا کے علاقے میں ملبے سے تین لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 10 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس سے منسلک امدادی کارکن اس دور دراز علاقے کی طرف روانہ ہو گئے ہیں جہاں پہنچنے کا واحد ذریعہ چھ گھنٹے کا پیدل سفر ہے۔
دریں اثنا حکام نے بتایا ہے کہ کھٹمنڈو سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں نواکوٹ تھانک سنگھ نامی گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔