رسائی کے لنکس

نئے عملے کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آمد


آمد کے دو گھنٹوں بعد خلائی گاڑی کے دروازے کھولے گئے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہلے سے موجود عملے نے ان کا استقبال کیا۔

روس کا سویوز راکٹ تین بین الاقوامی خلابازوں کو لے کر منگل کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گیا۔

راکٹ میں امریکی خلا باز ریڈ وائزمین، روس کے میکس سورایوو اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر جیرسٹ قازقستان سے اڑان بھرنے کے چھ گھنٹوں بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے۔

آمد کے دو گھنٹوں بعد خلائی گاڑی کے دروازے کھولے گئے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہلے سے موجود عملے نے ان کا استقبال کیا۔

وائزمین، سورایوو اور جیرسٹ یہاں چھ ماہ تک قیام کریں گے اور یہاں مارچ سے مقیم امریکی کمانڈر اسٹیو سوانسن، روس کے اولگ ارٹمیوو اور الیگزینڈر سکوورٹسوو کے ساتھ کام کریں گے۔

ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے باوجود امریکی اور روسی خلائی ایجنسیز کے درمیان تعاون جاری ہے۔ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ "ناسا" عملے کو خلائی اسٹیشن لے جانے کے لیے روس کے خلائی جہازوں پر انحصار کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG