رسائی کے لنکس

انورنگ کشپ کی فلم ‘اُڑان’ کینز فلم فیسٹیول کے مقابلے میں پیش کی جائے گی


انورنگ کشپ کی فلم ‘اُڑان’ کینز فلم فیسٹیول کے مقابلے میں پیش کی جائے گی
انورنگ کشپ کی فلم ‘اُڑان’ کینز فلم فیسٹیول کے مقابلے میں پیش کی جائے گی

بھارتی فلموں کی تاریخ میں 16 سال بعد پہلی بار ہندی فلم اُڑان کو بین الاقوامی کانز فلم فیسٹیول کے ’اے سرٹن ری گارڈ’ زمرے میں نام زدگی حاصل ہوئی ہے۔ فلمساز انوراگ کشپ، سنجے سنگھ اور یو ٹی وی موشن پیچرز کے اشتراک سے بنی فلم اُڑان کے ہدایت کار وکرمادِتیہ موتوانی ہیں۔
خیال رہے کہ کینز فلم فیسٹیول اگلے ماہ 12 تاریخ سے شروع ہوکر 23 مئی تک جاری رہے گا اور اِس بین الاقوامی فلمی میلے کے آفیشیئل زمرے میں بالی وڈ مسالہ فلم سے ہٹ کر اڑان جیسی فلم کا مقابلے میں شامل ہونا بھارتی فلمسازی کے لیے بہت بڑا کارنامہ ہے۔
اُڑان ھدایت کار موتوانے کی پہلی فیچر فلم ہے۔ تین گھنٹہ طویل فلم اڑان کی کہانی ایک لڑکے کی ہے جو اپنے والد سے ملے بنا آٹھ سال بورڈینگ اسکول میں گزارنے کے بعد جب اپنوں کے بیچ لوٹ کرآتا ہے تو رشتوں کو بحال کرنے کے لیے جذباتی کشمکش سے دو چار ہوتا ہے۔
فلم اُڑان میں ٹیلی ویژن ایکٹر رونِت رائے، رام کپور، رجت برمیچا اور ایان بروڈیا اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی عکس بندی محض 42 دنوں میں مکمل کر لی گئی تھی۔
کانز جیوری کو متاثر کرنے والی فلم اُڑان کی اسکرپٹ موتوانے نے سات سال پہلے لکھی تھی تاہم بالی وڈ کے کسی بھی فلمساز نے اُن کی فلم پر پیسے لگانے کی ہمت نہیں دکھائی۔ مگر مشہور فلمساز اور سپرہٹ فلم دیو ڈی کے خالق انوراگ نے اُڑان فلم کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ اُس کے مقالمے بھی لکھے۔ کانز فلم فیسٹیول میں فلم اُڑان کتنی اونچی پرواز بھرے گی اِس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔

XS
SM
MD
LG