رسائی کے لنکس

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا کارنامہ، 1 اوور میں 43 رنز


میچ کا ایک منظر
میچ کا ایک منظر

کرکٹ کی تاریخ میں بدھ کادن ہمیشہ ’منفرد یادگار ‘ بن کر رہے گا۔ اس دن ایک انوکھا کارنامہ رونما ہوا۔ ایک اوور میں 43 رنز بنائے گئے۔

یہ اوور 6 بالز کی بجائے 8 بالز کا تھا کیوں کہ بالر نے اس اوور میں دو نو بالز بھی کرائی تھیں۔

ایک اوور میں 43 رنز بنانے کا تاریخی کارنامہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں فورڈ ٹرافی کی لسٹ اے کے لئے نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں بدھ کو کھیلے گئے میچ کے دوران بنا ۔

میچ ناردرن ڈسٹرکٹس اور سینٹرل ڈسٹرکٹس کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ بالر تھے ولیم لیوڈک جبکہ جن بیٹسمین کا نام اس اوور سے ہمیشہ کے لئے جڑا وہ تھے ۔۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کے جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن۔

اس اوور میں بریٹ ہیمپٹن نے پہلی گیند پر ایک چوکا لگایا جس کے بعد اگلی دو گیندیں نو بالز ہوئیں جن پر ہیمپٹن نے مسلسل دو چھکے لگا ئے۔

پھر تیسری بال کے لئے لگائے گئے اسٹروک پر بھی چھکا لگا یا۔

اگلی بال پر سنگل لے کر وہ دوسرے اینڈ پر پہنچے تو بالر کا مقابلہ کرنے کے لئے کارٹر سامنے آئے ۔

کارٹر نے اوور کی تین آخری گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگائے اور یوں ایک اوور ناصرف بالر کے لئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا بلکہ تاریخی بھی قرار پاگیا۔

ولیم لیوڈک کا اس میچ میں بولنگ ریکارڈ 9 اوورز میں ایک وکٹ کے بدلے 42 رنز تھا لیکن اس اوور کے بعد وہ 10 اوورز میں ایک وکٹ پر 85 رنز دینے والے بولر بن گئے۔

ولیم کا یہ ریکارڈ شاید برسہابرس تک برقرار رہے کیوں کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے اور اب جانے کب ہو۔۔۔ اور کب یہ ریکارڈ ٹوٹے ۔

XS
SM
MD
LG