رسائی کے لنکس

جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، سرفراز احمد


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کے بعد بدھ سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ون ڈے سیریز کا مرحلہ نہایت اہم ہے کیوں کہ ٹی 20میں وائٹ واش کے بعد جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ۔ ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے لئے اوپنر امام الحق ، بیٹسمین حارث سہیل اور بولر جنید خان دبئی پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز میڈیا سے خطاب میں کہا تھا کہ ٹیم کامیابی کا تسلسل قائم رکھنا چاہتی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ٹیم تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کے خلاف لگاتار تین میچ ہاری ہے، اب ون سیریز میں بھی کامیابی کی توقع ہے۔

ون ڈے میں نیوزی لینڈمشکل حریف بھی ثابت ہوسکتا ہے کیوں پاکستانی ٹیم کو اب تک ون ڈے فارمیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔

ابوظہبی کے جس اسٹیڈیم کو بدھ کو پہلا میچ ہوگا اسی اسٹیڈم میں ایشیاء کپ کے سپر فور میں اسے بنگلہ دیش سے شکست کا اس قدر بری طریقے سے سامنا کرنا پڑا تھا کہ ٹیم ایونٹ سے ہی باہر ہوگئی تھی۔

سرفراز احمد پہلے ہی یہ بات تسلیم کرچکے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے مقابلے میں زیادہ تجربہ رکھتی ہےجبکہ ہماری ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری ون ڈے میں جلد وکٹیں گنوانا ہے اس عادت سے ہمیں نقصان اور نیوزی لینڈ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG