نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ میئر مائیکل بلو مبرگ کو بھیجے جانے والے دو خطوط میں ہلاکت خیز زہریلا مادہ موجود تھا۔
ان میں سے ایک خط جمعہ کو نیویارک میں جب کہ ایک خط اسلحہ کے خلاف میئر کے واشنگٹن کے دفتر مییں کھولا گیا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں خطوط میں میئر کے اسلحہ مخالف گروپ کے تناظر میں اُنھیں دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ ترجمان کے مطابق نیویارک کے دفتر میں کھولے جانے والے خط میں زہریلے پاؤڈر کے شواہد ملے ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ ان دونوں خطوط کا گزشتہ ماہ صدر براک اوباما، ایک امریکی سینیٹر اور میسسپی ریاست کے ایک جج کو بھیجے گئے زہرآلود خطوط سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ ان گزشتہ واقعات میں ایک مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔