رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ میں بعداز زلزلہ جھٹکوں کا سلسلہ جاری


نیوزی لینڈ میں بدھ کی صُبح زلزلے کے تازہ جھٹکوں سے مزید نقصانات کے بعد ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بعد از زلزلہ آنے والے اِن جھٹکو ں کی شدت 5.1 تھی جس نے کرائسٹ چرچ شہر کے کئی حصوں میں بجلی کے نظام کو درہم برہم کردیا اور پہلے سے متاثرہ کئی عمارتوں کے کمزور حصے زمین پر آگرے۔

ہفتہ کو نیوزی لینڈ میں آ نے والے 7.1 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد سینکڑوں جھٹکے آچکے ہیں ۔ تاہم کرائسٹ چرچ کے شہریوں کے مطابق بدھ کو زلزلے کے تازہ جھٹکے شدید، اچانک اور خوفناک تھے۔

وزیر اعظم جان کی نے کہا ہے کہ4 ستمبرکو آنے والے زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جو ایک معجزہ ہے۔ لیکن ملک میں سڑکوں،پلوں اور سینکڑوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

XS
SM
MD
LG