نائیجیریا میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 27 طالب علموں سمیت کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست یوب کے علاقے مامودو میں ہفتہ کو علی الصبح پیش آیا جہاں مشتبہ اسلامی شدت پسندوں نے ایک اسکول سے ملحقہ بورڈنگ ہاؤس کی عمارت کو نذر آتش کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی سے بچنے کے لیے نکلنے والے طالب علموں پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے زخمیوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملہ آور تیل سے بھرے کنستر لے کر آئے تھے اور عمارت کو آگ لگا دی۔
2010ء سے اب تک یہ شدت پسند درجنوں اسکولوں کو آگ لگا کر تباہ کر چکے ہیں۔
یوب ان تین ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں صدر گڈ لگ جوناتھن نے رواں سال مئی سے ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے۔