رسائی کے لنکس

نائجیریا: طلبہ ہاسٹل پر فائرنگ سے 25 افراد ہلاک


فائل
فائل

کسی گروہ نے تاحال اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں شدت پسند اسلامی تنظیم 'بوکو حرام' ملک کے اس حصے میں اس نوعیت کے کئی حملے کرچکی ہے۔

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں ایک کالج ہاسٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ منگل کو اداماوا ریاست کے شہر موبی کے 'فیڈرل پولی ٹیکنیک کالج' کے رہائشی حصے میں پیش آیا۔

مقامی پولیس کے ترجمان محمد ابراہیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالج کے 19 طلبہ بھی شامل ہیں۔

کسی گروہ نے تاحال اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں شدت پسند اسلامی تنظیم 'بوکو حرام' ملک کے اس حصے میں اس نوعیت کے کئی حملے کرچکی ہے۔

نائجیریا کے سرکاری امدادی ادارے 'نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی' کے ترجمان کے مطابق متاثرہ کالج میں طلبہ یونین کے انتخابات ہورہے تھے اور تفتیشی ادارے اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا فائرنگ کا یہ واقعہ طلبہ گروپوں کے درمیان کسی انتخابی چپقلش کا نتیجہ تو نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ علاقے میں امن و امان بحال کردیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG