رسائی کے لنکس

نائیجیریا: دہشت گردوں کے چنگل سے 293 لڑکیاں اور خواتین بازیاب


کا کہنا تھا کہ یہ لڑکیاں کہیں سے بھی اغوا کی گئی ہوں "حقیقت یہ ہے کہ یہ انسان ہیں جنہیں دہشت گردوں کی حراست سے آزاد کروایا گیا۔"

نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل کو 200 لڑکیوں اور 93 خواتین کو بازیاب کروایا گیا جو کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ترجمان ریوبن اباتی نے بازیاب کروائی گئی لڑکیوں اور خواتین کے بارے میں تفصیلات تو فراہم نہیں کیں کہ انھیں کب اور کہاں سے دہشت گردوں نے یرغمال بنایا تھا لیکن ان کے بقول یہ صدر کی طرف سے لڑکیوں کو زندہ بازیاب کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اس خبر سے دنیا بھر میں امن سے محبت کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔

"ان لڑکیوں کی اصل شناخت جو بھی ہو۔ انھیں چیبوک یا کہیں سے بھی یرغمال بنایا گیا ہو۔ میرے خیال میں یہ دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے اور جیسا کہ صدر بارہا یہ کہہ چکے ہیں ہ ان کی انتظامیہ لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے گی۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑکیاں کہیں سے بھی اغوا کی گئی ہوں "حقیقت یہ ہے کہ یہ انسان ہیں جنہیں دہشت گردوں کی حراست سے آزاد کروایا گیا۔"

گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر گڈلک جوناتھن کو محمد بخاری کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور وہ اس منصب سے 29 مئی کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔

نو منتخب صدر بخاری بھی یہ عزم ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ مذہبی شدت پسند گروپ بوکو حرام کو شکست دینے کے لیے "کوئی کسر اٹھا" نہیں رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG