رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: کم جونگ اُن مسلح افواج کے سپریم کمانڈر مقرر


شمالی کوریا کی سربراہی تین نسلوں سے اس خاندان کے پاس ہے
شمالی کوریا کی سربراہی تین نسلوں سے اس خاندان کے پاس ہے

شمالی کوریا نے سرکاری طور پر کم جون اُن کو اپنی مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کو اس اعلان میں کہا ہے کہ کم جونگ اِل کے بیٹے اور جانشین کو یہ عہدہ ورکرز پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے ایک اجلاس میں دیا گیا۔

مسٹر کم کو ملک کی 12 لاکھ اہلکاروں پر مشتمل مضبوط فوج کا سربراہ ان کے انجہانی والد کم جونگ اِل کی خواہش کے مطابق بنایا گیا جس کا اظہار انھوں نے آٹھ اکتوبر کو کیا تھا۔

گزشتہ سال کم جونگ ال نے اپنے بیٹے کو فورسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے علاوہ حکمران جماعت کی سنٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین مقرر کیا تھا۔

شمالی کوریا کے رہنما کی وفات اور اس سے قبل ان کی علالت کے باعث کچھ عرصے سے اس کمیونسٹ ملک میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں گردش کررہی تھیں۔ لیکن رواں ہفتے مرحوم رہنما کی آخری رسومات کے دوران ملک کے اعلیٰ عہدیداران کم جونگ اُن کے ساتھ نظر آئے۔

ایک روز قبل شمالی کوریا کے طاقتور ترین نیشنل ڈیفنس کمیشن نے کہا تھا کہ مسٹر کم جونگ اُن کے زیر قیادت پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ٹی وی پر نشر کیے گئے پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کم جونگ اِل کے انتقال کے بعد بھی جنوبی کوریا کی حکومت سے رویہ نرم نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

XS
SM
MD
LG