رسائی کے لنکس

راکٹ کی ناکامی کا اعتراف


شمالی کوریا نے جمعہ کو علی الصباح چھوڑے گئے راکٹ کے مدار میں پہنچنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

ٹیلی ویژن پر معمول کی نشریات روک کر اعلان کیا گیا کہ زمین کے مشاہدے کے لیے چھوڑا گیا سیارہ مدار میں نہیں پہنچ سکا اور ماہرین اس ناکامی کے اسباب جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیول، ٹوکیو اور واشنگٹن میں حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا راکٹ تنصیب سے چھوڑے جانے کے بعد زیادہ فاصلہ طے نہیں کر سکا۔

امریکی فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ دراصل ٹائپو ڈونگ دوم میزائل تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ کی مدد سے اس میزائل کی نشاندہی ہوئی تھی جس کا پہلا حصہ بحیرہ زرد میں گرا۔

نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ کا کہنا ہے کہ میزائل کے بقیہ دو حصے بھی پرواز جاری نا رکھ سکے تاہم یہ کبھی کسی خطرے کا باعث نہیں بنے۔

XS
SM
MD
LG