رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: ووزیلا باجے پر پابندی سے انکار


People look at damaged vehicles after a bomb blast in the Pakistani tribal area of Khyber, December 17, 2012.
People look at damaged vehicles after a bomb blast in the Pakistani tribal area of Khyber, December 17, 2012.

جنوبی افریقہ میں ورلڈ کپ فٹ بال کے منتظمین نے کہا ہے کہ شور کے حوالے سے بہت سی شکائتوں کے باوجود وہ اسٹڈیم کے اندر پلاسٹک کے بنے ہوئے باجےپر، جسے مقامی زبان میں ووزیلا کہاجاتاہے، پابندی نہیں لگائیں گے۔

کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیلی ویژن پر میچ دیکھنے والے بہت سے شائقین نے اسٹیڈیم میں ہزاروں باجوں کی آواز کے باعث شور کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شور مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسا ہے۔

جب کہ ووزیلا کے حامی اسے جنوبی افریقہ میں فٹ بال کے کلچر کا ایک حصہ قراردیتے ہیں۔

اسی اثنا میں ڈربن میں ورلڈ کپ کے منتظمین اس تنازع کے تصفیے کے لیے اسٹڈیم کے کارکن اور سیکیورٹی اہل کاروں سے ملاقات کررہے ہیں، جس کے نتیجے میں اتوار کی شام پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیاتھا۔

پولیس نے ڈربن کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں اپنے کم معاوضے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو منشتر کرنے کے لیے، آنسو گیس پھینکی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
سینکڑوں کارکنوں کا یہ احتجاج جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ ختم ہونے کے بعد شروع ہوا تھا جو بعد میں جھڑپوں کی شکل اختیار کر گیا۔ کسی کے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG