رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے توپ خانے کی بڑی مشق: رپورٹس


منگل کو ہی امریکی آبدوز 'یو ایس ایس مشیگن' جنوبی کوریا پہنچی۔
منگل کو ہی امریکی آبدوز 'یو ایس ایس مشیگن' جنوبی کوریا پہنچی۔

نام ظاہر کیے بغیر جنوبی کوریا کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دی گئی جن کا کہنا تھا کہ توپ خانے کی مشق کا معائنہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اُن نے کیا۔

شمالی کوریا نے منگل کو اپنی فوج کے یوم تاسیس کے موقع پر توپ خانے کی ایک بڑی مشق کی جب کہ دوسری طرف پیانگ یانگ کی "اشتعال انگیزیوں" کے تناظر میں طاقت کے اظہار کے لیے ایک امریکی آبدوز جنوبی کوریا میں لنگر انداز ہوئی ہے۔

اسی دوران شمالی کوریا سے متعلق جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے ایلچیوں نے ٹوکیو میں ملاقات کی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ان خدشات کا اضافہ ہوا ہے کہ شمالی کوریا غالباً منگل کو جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "یونہاپ" کے مطابق شمال نے منگل کو وون سان کے علاقے میں دور مار توپ خانے کی یونٹس کو تعینات کیا۔

یہ خبر نام ظاہر کیے بغیر جنوبی کوریا کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دی گئی جن کا کہنا تھا کہ توپ خانے کی مشق کا معائنہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اُن نے کیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کر سکتی۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے دفتر نے کہا کہ "ہماری فوج شمالی کوریا کی فوج کی نقل و حرکت کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہم بھرپور انداز میں تیار ہیں۔"

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کوریئن پیپلز آرمی کے 85 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تبصرے میں کہا کہ فوج "امریکہ کے جوہری بلیک میل کی تاریخ کے خاتمے کے لیے " تیار ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل کا بڑھتا ہوا خطرہ غالباً امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سلامتی ایک بڑا چیلنج ہے۔

صدر ٹرمپ اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری عزائم سے باز رکھنے کے لیے ہر ممکن راستہ کھلا ہے۔

XS
SM
MD
LG