رسائی کے لنکس

شمالی کوریا پلوٹونیئم تیار کر رہا ہے: اقوام متحدہ، امریکہ


شمالی کوریا کے ایک گاؤں میں اس کا پرچم لہرا رہا ہے۔ فائل فوٹو
شمالی کوریا کے ایک گاؤں میں اس کا پرچم لہرا رہا ہے۔ فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ان حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں پیانگ یانگ کی جوہری سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے۔

شمالی کوریا نے بظاہر اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں استعمال کے لیے پلوٹونیئم کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے۔

امریکہ اور اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یونگ بیون میں اپنے مرکزی جوہری کمپلیکس میں ایندھن کی بازیافتگی (ری پروسیسنگ) کا ایک پلانٹ دوبارہ شروع کیا ہے۔

یہ پلانٹ استعمال شدہ ری ایکٹر ایندھن کو دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ان حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں پیانگ یانگ کی جوہری سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے۔

امداد کے عوض ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ایک عالمی معاہدے کے تحت جوہری ایندھن کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا یہ پلانٹ 2007 میں بند کر دیا گیا تھا۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے گزشتہ سال کہا تھا کہ سیٹلائٹ نگرانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونگ بیون میں دوبارہ سرگرمی شروع ہو گئی ہے۔

رواں سا ل جنوری میں شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کے باوجود پہلے جوہری اور اس کے بعد طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا تھا۔

امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری شمالی کوریا پر زور دیتی آرہی ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں اشتعال انگیزی پر مبنی کشیدگی بڑھانے کے اقدام سے گریز کرے لیکن پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ وہ یہ اقدام اپنے دفاع کے پیش نظر کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG