رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: پلوٹونیم پلانٹ دوبارہ فعال کرنے کے اشارے


جوہری توانائی کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پیر کو سیٹیلائٹ کے ذریعے کچھ اس قسم کے شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا یونگ بیون کا پلوٹونیم پلانٹ ممکنہ طور ایک مرتبہ پھر کھول سکتا ہے۔

جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اپنا پلوٹونیم پلانٹ دوبارہ فعال کرنے کے اشارے ملے ہیں۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پیر کو سیٹیلائٹ کے ذریعے کچھ اس قسم کے شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا یونگ بیون کا پلوٹونیم پلانٹ ممکنہ طور ایک مرتبہ پھر کھول سکتا ہے۔

ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا ایک مرتبہ پھر اپنے ہتھیاروں کو بڑھانے کی کوششوں میں ہے۔

ادھر ’آئی اے ای اے‘ کے سربراہ یوکیا امانہ کا کہنا ہے کہ چونکہ ’آئی اے ای اے‘ شمالی کوریا کی نگرانی کرتا ہے اس لیے حتمی طور پر پلانٹ میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ بتانا ممکن نہیں۔

انہوں نے ویانا میں معمول کی نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہمارے نگران شمالی کوریا کی سرزمین پر موجود نہیں لہذا ہم شمالی کوریا کو صرف سٹیلائٹ کے ذریعے ہی مانیٹر کر سکتے ہیں، تاہم حتمی طور پر ان سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

رواں سال فروری میں امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے امریکی قانون سازوں سے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے لئے پلاٹونیم کو دوبارہ شروع کرنا چند ہفتوں یا مہینوں کی بات ہے۔

رواں سا ل جنوری میں شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کے باوجود پہلے جوہری اور اس کے بعد وسیع رینج رکھنے والے راکٹ کا تجربہ کیا تھا ۔

XS
SM
MD
LG