رسائی کے لنکس

نائجیریا میں فوجی بیرکوں پر جنگجوﺅں کا حملہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں اور گولی چلنے کی آوازیں صبح سات بجے کے بعد سنائی دینا شروع ہوئیں اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

نائجیریا کے شمال میں مشتبہ اسلام پسند جنگجوﺅں نے فوجی بیرکوں پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے جمعہ کو ملک کے شمالی علاقے میدگوری میں فوجی بیرکوں پر حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں اور گولی چلنے کی آوازیں صبح سات بجے کے بعد سنائی دینا شروع ہوئیں اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ مبینہ طور پر فوجی وردی پہنے ہوئے تھے۔

ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شدت پنسد تنطیم بوکو حرام کا تعلق بھی میدو گری کے علاقے سے ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 2009ء سے لے کر اب تک مسجدوں، گرجا گھروں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر حملے کر کے ہزاروں لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔

بوکو حرام افریقہ کے سب سے گنجان آباد ملک نائیجیریا کے شمال میں قدامت پسند اسلامی ریاست قائم کرنے کے لیے برسر پیکار ہے۔
XS
SM
MD
LG