جنوبی کوریا کے حکام مشترکہ صنعتی کمپلیکس کا جائزہ لینے کے ہفتہ کو شمالی کوریا جا رہے ہیں۔ یہ دورہ اس کمپلیکس میں سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد کیا جارہا ہے۔
کائی سونگ میں اس مشترکہ صنعتی کمپلیکس کو رواں اپریل شمالی کوریا نے اپنے 53000 کارکنوں کو واپس بلا کر بند کردیا تھا۔ اس کا الزام تھا کہ جنوب کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
2004ء میں شروع کیے گئے اس کمپلیکس کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا کہ اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
مذاکرات کے متعدد ادوار کے بعد بدھ کو شمالی اور جنوبی کوریا نے کائی سونگ صنعتی کمپلیکس کے بحالی پر اتفاق کیا تھا۔
جنوبی کوریا کے صنعت کار کائی سونگ میں شمالی کوریا کے مزدوروں سے کام لیتے ہیں جس سے ان کی مصنوعات کی تیاری پر بہت کم لاگت آتی ہے۔
یہ کمپلیکس شمالی کوریا کے لیے بیرونی سرمایہ کاری اور آمدن کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔