رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا اعلیٰ فوجی عہدیدار منحرف: جنوبی کوریا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی جب گزشتہ جمعہ کو جنوبی کوریا کی یونیفکیشن وزارت نے اعلان کیا کہ بیرون ملک ایک ہی ریستوران میں کام کرنے والے شمالی کوریا کے 13 شہری منحرف ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے پیر کو کہا ہے کہ شمالی کوریا کی انٹیلی جنس کے ایک کرنل منحرف ہو کر جنوبی کوریا سے آ ملے ہیں۔

عہدیدار کا نام تو نہیں بتایا گیا تاہم ذرائع ابلاغ کی اُن خبروں کی تصدیق کی کہ یہ عہدیدار گزشتہ سال شمالی کوریا چھوڑ کر جنوبی کوریا سے آ ملا تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے کہا کہ منحرف ہونے والے کرنل کا تعلق انٹیلی جنس جنرل بیورو سے تھا۔

کوریائی جنگ کے بعد 28 ہزار سے زائد لوگ شمالی کوریا چھوڑ کر جنوبی کوریا آئے لیکن اعلیٰ عہدیداروں کے منحرف ہونے کی بہت کم مثال ملتی ہے۔

جنوبی کوریا کہ وزارت دفاع کے مطابق وہ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں سکتے۔

تاہم جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق کرنل منحرف ہونے والے اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار ہیں، اور توقع کی جا رہی کہ اُن کے پاس جنوبی کوریا کے خلاف انٹیلی کارروائیوں سے متعلق اہم معلومات ہو سکتی ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی جب گزشتہ جمعہ کو جنوبی کوریا کی یونیفکیشن وزارت نے اعلان کیا کہ بیرون ملک ایک ہی ریستوران میں کام کرنے والے شمالی کوریا کے 13 شہری منحرف ہو گئے ہیں۔

یونیفیکشن وزارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ تعداد منحرفین کی عمومی تعداد سے زیادہ ہے۔

ان اطلاعات کے بعد شمالی کوریا ریستورانوں کے اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے غیرملکیوں سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے جن کی اکثریت جنوبی کوریا سے تعلق رکھتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا دنیا بھر میں 130 ریستوران چلا رہا ہے جن کی اکثریت چین میں ہے۔

جنوبی کوریا اور مغربی میڈیا کے کچھ حصوں میں اس شبہے کا اظہار کیا گیا ہے کہ پیانگ یانگ ان ریستورانوں کو منی لانڈرنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG