رسائی کے لنکس

این پی ٹی رُکن ممالک جوہری ہتھیاروں سےپاک مشرقِ وسطیٰ کی تجویز پررضامند


مشرق وسطیٰ
مشرق وسطیٰ

جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس نے2012ء میں اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاہےجِس میں مشرقِ وسطیٰ کے علاقے کو جوہری، کیمیائی اورحیاتیاتی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا

جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) کے 189رُکن ممالک نےجوہری ہتھیاروں سے پاک مشرقِ وسطیٰ کا زون تشکیل دینے سے متعلق ایک تجویز پررضامندی کا اظہار کیا ہے۔

یہ تجویز جمعے کے دِن اقوامِ متحدہ میں این پی ٹی کا جائزہ لینے کی غرض سےمنعقدہ کانفرنس کے آخری روز متفقہ طور پر منظورکی گئی۔

اِس موقع پر 2012ء میں اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا جِس میں مشرقِ وسطیٰ کے علاقے کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیا گیا۔

جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کا مقصد نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خاتمہ لانا ہے۔ اسرائیل نے اِس معاہدے پر دستخط نہیں کیے، اور اُس کے لیے عام خیال یہ ہےکہ اُس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ یہودی ریاست نے جوہری ہتھیار وں کی نہ تو تصدیق کی ہے نہ تردید۔

ایران نے این پی ٹی پر دستخط کیا ہے۔ لیکن امریکہ اور اُس کے مغربی اتحادیوں نے ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جِس الزام کو ایران مسترد کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG