رسائی کے لنکس

ایران کے ساتھ ’اچھا سمجھوتا‘ طے ہوگا: صدر اوباما


صدر اوباما نے کہا ہے کہ ’ایسا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، جس میں امریکی اور اسرائیلی سلامتی کو تحفظ فراہم نہ ہو‘۔۔۔ اور اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اُنھیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری سمجھوتا ’ایک اچھا سمجھوتا ہوگا‘۔

اُنھوں نے یہ بات افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران کہی۔

مسٹر اوباما نے منگل کے روز کہا کہ ایسا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، جس میں امریکی اور اسرائیلی سلامتی کو تحفظ فراہم نہ ہو۔

صدر نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ مذاکرات کا سارا عمل شفاف ہے، اور اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


کانگریس میں ایران کے ساتھ ممکنہ سمجھوتے پر تنقید کرنے والے، اور خصوصی طور پر اسرائیل، مذاکرات کاروں پر الزام لگاتے ہیں کہ ایرانیوں کو بہت زیادہ رعایتیں دی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سمجھوتا ’خراب سمجھوتا ہوگا‘۔

امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کے پاس ایرانیوں کے ساتھ سمجھوتے کے خاکے پر پہنچنے کے لیے اس ماہ کے آخر تک کی ڈیڈلائن ہے۔

XS
SM
MD
LG