واشنگٹن —
امریکی محکمہٴانصاف کا کہنا ہے کہ نیو یارک کے ایک شخص نےاقبالِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے کی غرض سے یمن جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایف بی آئی اور نیو یارک پولیس نے جنوری میں جسٹن کلیبے کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ اومان جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا تھا، جہاں سے وہ یمن میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔
وفاقی وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا تھا، اور اُن کا مقصد امریکہ اور یمنی فوج کے خلاف تشدد پر مبنی جہاد کرنا تھا۔
عدالت کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ کلیبے نے پوشیدہ ایجنٹس کے ساتھ گفتگو اور اِی میلز میں یمنی دہشت گرد سرغنوں اور القاعدہ کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد کیا۔
اُن کو 30سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔