رسائی کے لنکس

صاف پانی کا ارزاں حصول کیسے ممکن ہے


صاف پانی کا ارزاں حصول کیسے ممکن ہے
صاف پانی کا ارزاں حصول کیسے ممکن ہے

پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے لیکن ماہرین کا کہناہے کہ آج تقریبا ایک ارب افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔اور آلودہ پانی پینےکے نتیجے میں ہیضے، اسہال اور دیگر امراض سے ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعدادموت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے نئے، موثر اور کم قیمت طریقے سامنے لانے کے لیئے حال ہی میں نیو یارک میں طالب علموں کا ایک بین الاقوامی مقابلہ منعقد کیا گیا ۔

ہلٹ انٹ بز اسکول نے ایک نجی ادارے واٹر ڈاٹ اورگ کے ساتھ مل کر دنیا بھر کے بزنس سکول کے طالب علموں کے سامنے یہ چیلنج رکھا کہ اگلے پانچ برسوں میں دس کروڑ افراد تک صاف پانی پہنچانے کا سستا طریقہ کیا ہوسکتا ہے۔مقابلے میں شرکت کے متمنی ایک ہزار سے زائد یونیورسٹیوں میں سے چھ آخری مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں ۔یہ مقابلہ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم نے جیتا۔ انہوں نےاپنی پریزینٹیشن میں اس حقیقت کی جانب اشارہ کیا کہ دنیا کی غریب ترین ملکوں میں لوگوں کے پاس غسل خانوں کے مقابلے میں مو بائل فون زیادہ عام ہیں ۔

ٹیم کی سربراہ اکانشاہ ہزاری کا کہناتھا کہ غریب ترین ملکوں میں موبائل فونز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کے رویے کو ہم پانی اور صفائی کے نظام سے منسلک کریں گے جو ان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

کیمبرج یونی ورسٹی کی ٹیم کو اس کامیابی پر دس لاکھ ڈالرزکا انعام دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG