رسائی کے لنکس

نیویارک سازش کیس: چار افراد کو سزا سنادی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیویارک کےایک سنااگاگ کو دھماکےسےاڑانے اور فوجی طیاروں کو نشانہ بنانے کی سازش کےالزام میں چار افراد پر جرم ثابت ہوگیا ہے۔

نیویارک جیوری نےیہ فیصلہ کئی دِنوں کی مشاورت کے بعد پیر کےروزسنایا۔

گذشتہ سال فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی طرف سے ایک اسٹنگ آپریشن کے نتیجے میں چار افراد کو پکڑا گیا تھا، جس میں حکومت کے مخبر شاہد حسین نے سازش کے سرغنے جیمز کرومائیٹی کو اسلحہ فراہم کیا جسے کرومائیٹی نے حقیقی تصور کیا۔ اس کے بعد کرومائیٹی نے نیو یارک میں یہودیوں کی کئی عبادت گاہوں کے گِرد ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ہتھیار نصب کرنے کی غرض سےتین دیگر افراد کو بھرتی کیا، جِن کے نام ڈیوڈ ولمیز، اونٹا ولیمز اور لیگویرے پاین ہیں۔

استغاثے کے مطابق یہ چار افراد نیو یارک سٹی کےشمال میں واقع ایک ایئر بیس پرتعینات فوجی طیاروں کو مار گرانے کا بھی ارادہ رکھتے تھے۔

چاروں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اِن چاروں مجرموں کے وکلا نےعدالت میں دلیل دی کہ یہ منصوبہ محض ایف بی آئی نےوضع کیا تھا جب کہ اُنھیں سازش میں پھنسایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG