صدر براک اوباما نے کانگریس سے ایک بار پر یہ اپیل کی ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے آئل کمپنیوں کو ٹیکس میں دی جانے والی رعایت کے خاتمے کے لیے کام کرے۔
صدر اوباما نے سنیچر کو اپنے ہفتے وار ریڈیو خطاب میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ کانگریس آئندہ چند ہفتوں میں منافع کمانے والی آئل کمپنیوں کودی جانے والی 4 ارب ڈالر کی سبسیڈی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے گی۔
مسٹر اوباما نے کہا کہ کانگریس کو چاہیے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی ، جن میں شمسی توانائی ، ہوائی قوت کا استعمال اور بائیو فیول شامل ہیں، کی حمایت کرے۔
دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے کانگریس کوری گارڈنر نے اپنی پارٹی کی جانب سے ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے 800 ارب ڈالر کے امدادی پروگرام کے ایک حصے کو توانائی کی ان کمپنیوں پر استعمال کیا جو دیوالیہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس چیز کی نشان دہی ہے کہ اوباما انتظامیہ کی امدادی پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔