رسائی کے لنکس

شام پر حملہ، حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکہ کی مہم تیز


وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مائک مک ڈونو
وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مائک مک ڈونو

کسی بین الاقوامی معاملے پر حمایت حاصل کرنے کے لیے اب تک انتظامیہ کی سب سے بڑی مہم کا اختتام منگل کو مسٹر اوباما کے قوم سے براہ راست خطاب کی شکل میں ہوگا۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مہلک حملوں کے جواب میں اس کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پر امریکی عوام کو قائل کرنے کے لیے اوباما انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔

صدر براک اوباما کے قوم سے خطاب سے دو روز قبل انتظامیہ کے عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ پر اپنے بیانات میں طاقت کے استعمال سے متعلق کانگریس کی منظوری پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ڈینس مک ڈونو نے یہ پیغام ’فاکس نیوز سنڈے‘ سمیت مختلف امریکی ٹیلی ویژن پروگراموں میں دیا۔

’’اسد نے اپنے لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔‘‘

مک ڈونو نے کہا کہ امریکی کانگریس کے سامنے اب یہ سوال ہے کہ آیا ایسے آمر کو بھی نتائج کا سامنا کرنا چاہیئے؟

ہفتہ کو اپنے خطاب میں صدر اوباما نے امریکہ کی طرف سے محدود فوجی کارروائیوں کے حق میں دلائل پیش کیے تھے، اور توقع ہے کہ وہ امریکہ کے بڑے اداروں نشریاتی اداروں سے پیر کو انٹرویو میں یہی عمل دہرائیں گے۔

کسی بین الاقوامی معاملے پر حمایت حاصل کرنے کے لیے اب تک انتظامیہ کی سب سے بڑی مہم کا اختتام منگل کو مسٹر اوباما کے قوم سے براہ راست خطاب کی شکل میں ہوگا۔

کانگریس کے ریپبلکن رکن مائک راجرز نے نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام ’فیس کا نیشن‘ میں شرکت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی کوششوں پر تنقید کی۔

اُن کے بقول اب تک کی مہم ایک الجھی ہوئی صورتِ حال ہے۔
XS
SM
MD
LG