رسائی کے لنکس

صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے


صدر اوباما یہ کہہ کر سعودی عرب پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ داعش کے خلاف لڑائی میں درکار تعانو فراہم نہیں کر رہا

امریکہ کے صدر براک اوباما بدھ کو سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں توقعہے کہ علاقائی امور سمیت ایران اور سعودی عرب کی مخاصمت، یمن تنازع اور شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکہ اور سعودی عرب دیرینہ اتحادی ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں ان کے درمیان تناؤ کی سی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔

صدر اوباما یہ کہہ کر سعودی عرب پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ داعش کے خلاف لڑائی میں درکار تعانو فراہم نہیں کر رہا جب کہ سعودی عرب، ایران کے ساتھ ہونے والے چھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے پر نالاں ہے۔ ان طاقتوں میں امریکہ بھی شامل ہے۔

امریکی صدر جمعرات کو چھ ملکی خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

امریکہ داعش کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق اور شام میں کارروائیاں کرتا آرہا ہے جب کہ سعود عرب اور دیگر خلیجی ممالک ایران کو خطے کے امن کے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG