ایک امریکی صدارتی مشیر نے کہا ہے کہ جمعرات کو صدر براک اوباما نے چینی وزیرِ اعظم وین جیاباؤ کو بتایا کہ چین کو چینی یئان کرنسی پر تناؤ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانےچاہئیں۔
مشرقی ایشیا کےلیے مسٹر اوباما کے مشیر جیف بدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سےباہر رہنماؤں کے ساتھ نجی ملاقاتوں کے دوران معاشی معاملات پربات چیت پیش پیش رہی۔ اُنھوں نے کہا کہ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی اہمیت پر بات کی جِس میں خو۔صیت کے ساتھ کرنسی کا ذکرآیا۔
بدر نے کہا کہ مسٹر اوباما نے چینی رہنما سےکہا کہ امریکہ اور چین کی تجارت میں واضح خسارے میں کمی لانے کے لیے یئان کی قدر میں اضافہ ضروری ہے، اور ضرورت اِس بات کی ہے کہ چین اب تک کی جانے والی کوششوں سے بڑھ کر اقدامات کرے۔
صدارتی مشیر نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ اِس ملاقات کے بارے میں چینی خود بات کریں۔ تاہم، بدر نے کہا کہ وین نے زرِ مبادلہ کی شرح کی حکمت عملی پر اصلاحات کے کام کو جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اعادہ کیا۔
مقبول ترین
1