وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلز میں امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی جانب سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی اور حج کی مبارک باد دی گئی ہے۔
صدر براک اوباما کے پیغام کامتن
مشیل اور میں امریکہ میں آباد اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر دلی تہنیت پیش کرتے ہیں۔ ہم ان لاکھوں زائرین کو بھی، جن میں ہزاروں امریکی مسلمان شامل ہیں، فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
سال بھر کے دوران مسلمان، دوسرے بہت سے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر بھوک، بیماری اور جنگوں میں گھرے لوگوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔اور مسلم کمیونیٹیز عید کی خوشیاں مناتے ہوئے حسب روایت ان افراد میں خوراک اور خیرات بانٹیں گی جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
اس طرح کی رحمدلی اور درمندی کی ان اقدار اور روایات کو اجاگر کرتی ہے جو ابراہمی مذاہب اور تمام عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد میں مشترک ہے۔
ہم امریکی عوام کی جانب سے اس تعطیل پرآپ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔ عید مبارک