رسائی کے لنکس

ہلاک مزدوروں کے خاندانوں سےصدر کا اظہارِہمدردی


صدر اوباما نےتیل کی صنعت کےاُن گیارہ مزدروں کےخاندانوں سےملاقات کی ہےجوامریکی تاریخ کےبدترین ماحولیاتی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، جب خلیج میکسیکو کےگہرے سمندرمیں اپریل کےمہینےمیں برٹس پیٹرولیم کی تیل کے لیے کھدائی کرنے والی ایک رِگ دھماکے سے اُڑ گئی تھی۔

صدرنے وائیٹ ہاؤس میں اُن سےملاقات کی اوراُن سے اظہارِ ہمدردی کی۔

وائیٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے اُن سے کہا کہ وہ، خاتونِ اول اور اُن کی انتظامیہ اُن کے اِس ناقابلِ برداشت صدمے میں اُن کے ساتھ ہیں۔

صدر نے خیلج میکسیکو میں تیل بہنے کے اِس حادثے پر کانگریس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن لیڈروں سےبھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ملک کو توانائی کے ایک نئے مستقبل کی طرف لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نےمتاثرہ خاندانوں کو بتایا کہ ساحلِ سمندرکےقریب پانیوں میں تیل کی تلاش توانائی سےمتعلق امریکہ کی مجموعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، لیکن وہ گہرے پانیوں میں تیل کی تلاش کے لیے نئی کھدائی پر لگائی گئی پابندیوں کو اُس وقت تک نہیں ہٹا سکتے جب تک مناسب تدابیر اختیار نہیں کی جاتیں تاکہ اِس قسم کے سانحےدوبارہ نہ ہوں۔

خلیج میکسیکو کے تیل کے اِس سنگین حادثے جیسے بحران سے نمٹنے کےلیے موجودہ قانون اور ضابطوں کے معیار ناکافی ہیں چناچہ کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ جو بات چیت صدر کی ہوئی اُس میں اُن قوانین کو دوبارہ ترتیب دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

صدر نے کہا یہ قانون بدلنے ہوں گے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ خلیج کے عوام ، مچھیرے، ہوٹل کےمالکان اور عامة الناس جو اپنے روزگار کے لیے خلیج کے دست نگر ہیں اُن کے لیے ہم مستقبل میں اِس قسم کے بحران سے نمٹنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بی پی کمپنی پر الزام لگایا کہ اُس نے اخلاقی جراٴت کے فقدان کا مظاہرہ کیا ہے۔

اُنھوں نے تجویز کیا کہ اِس کمپنی کو اپنے حصہ داروں کو اُس وقت تک منافع نہیں مانگنا چاہیئے جب تک خلیج کے باشندوں کے نقصان کی پورے طور پر تلافی نہیں کی جاتی۔

کانگریس کےلیڈروں کے ساتھ صدر کے مذاکرات صاف شفاف توانائی اور تجارت سےمتعلق قانون پر بھی مرکوز رہے۔

XS
SM
MD
LG