رسائی کے لنکس

امریکہ اور فرانس لیبیا میں کارروائی کو انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، اوباما


امریکہ اور فرانس لیبیا میں کارروائی کو انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، اوباما
امریکہ اور فرانس لیبیا میں کارروائی کو انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ اور فرانس اس بات پر متفق ہیں کہ لیبیا میں جو کارروائی شروع کی گئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

امریکی صدر نے جمعہ کے روز فرانس کے سیاحتی مقام ڈوویلے میں جاری دنیا کی آٹھ بڑی معاشی طاقتوں کے نمائندہ گروپ 'جی-8' کے سربراہی اجلاس کے دوران فرانسیسی ہم منصب نکولس سرکوزی سے ملاقات کی۔

صدر سرکوزی لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

'جی-8' سربراہی اجلاس کے جمعہ کو ہونے والے ایک خصوصی سیشن میں مصر اور تیونس کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ سیشن کا مقصد معاشی اور سیاسی اصلاحات لانے والے ترقی پذیر ممالک کے لیے 'جی-8' اقوام کی جانب سے امداد کی فراہمی پر غور کرنا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 'جی-8' ممالک مصر اور تیونس میں آنے والی حالیہ جمہوری تبدیلیوں کے ساتھ اظہارِ حمایت کی غرض سے دونوں ممالک کے لیے امدادی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز صدر اوباما نے اپنے روسی ہم منصب دمتری میدویدف سے ملاقات کی تھی جس میں یورپ میں میزائلوں کے دفاعی نظام کی تنصیب پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG