رسائی کے لنکس

امیگریشن اصلاحات معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہیں، اوباما


صدر براک اوباما ایل پاسو، ٹیکساس میں امیگریشن اصلاحات پر تقریر کرتے ہوئے۔
صدر براک اوباما ایل پاسو، ٹیکساس میں امیگریشن اصلاحات پر تقریر کرتے ہوئے۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امینگرینٹس نے امریکہ کو مظبوط اور خوشحال بنایا ہے۔ صدر اوباما نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ واقع ٹیکساس ریاست کے شہر ایل پاسو میں امیگریشن قوانین میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کا موجودہ نظام شکستہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے شکستہ ہونے سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ غیر قانونی تارکین وطن کا استحصال کیا جا رہا ہے اور انہیں معمول سے بہت کم اجرتیں دی جارہی ہیں۔ جبکہ وہ کمپنیاں جو کہ قوانین کی پابندی کرتے ہوئے غیر قانونی ورکرز کو ملازمت نہیں دے تیں وہ قمیتوں کو کم رکھنے کے مقابلے میں پیچھے رہ جاتیں ہیں۔

صدر اوباما نے ایک ایسے نظام کی تجویز دی جس سے امریکہ میں رہنے والے ایک کروڑ دس لاکھ سے ذیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دی جاسکے، اور غیر ملکی طلبا امریکہ میں کام کرنے کے علاوہ یہاں اپنے کاروبار بھی شروع کر سکیں۔

XS
SM
MD
LG