امریکی صدربراک اوباما 24جون کو وائیٹ ہاؤس میں روسی صدر دِمتری مدویدیوکا خیرمقدم کریں گے۔ ملاقات میں وسیع تر تعاون کےحصول کےطریقوں کی تلاش پر بات ہوگی۔
وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور جدت پسندی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
اِس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکی اور روسی باشندوں کی سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون کیا ہے۔
اِس سے پیشتر مسٹر اوباما اور مسٹر مدویدیو اپریل 2009ء میں لندن میں ملاقات کرچکے ہیں۔
وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ گذشتہ 18ماہ کے دوران امریکہ اور روس نے اپنے تعلقات کو نیا رُخ دینے میں اہم پیش رفت کی ہے۔
اِس میں اپریل میں دستخط ہونے والے جوہری تخفیفِ اسلحہ کے معاہدے اور ساتھ ہی ساتھ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام جاری رکھنے پر ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی تعزیرات پر ہونے والےسمجھوتے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اوباما ، مدویدیو ملاقات ، 28جون کو کینیڈا میں ‘گروپ آف ایٹ ’ کے سربراہ اجلاس، اور صنعتی ملکوں کے ‘گروپ آف 20’ کے سربراہ اجلاس سے قبل ہو رہی ہے۔
مقبول ترین
1