رسائی کے لنکس

مذہبی عقیدہ اور اقدارمیری راہنمائی کرتے ہیں: صدر اوباما


مذہبی عقیدہ اور اقدارمیری راہنمائی کرتے ہیں: صدر اوباما
مذہبی عقیدہ اور اقدارمیری راہنمائی کرتے ہیں: صدر اوباما

صدر نے مزید کہا کہ مالدار امریکیوں کی جانب سے زیادہ بلند ٹیکسوں کی ادائگی کی اُن کی اپیل خاص طور سے اُن تعلیمات پر مبنی ہے جو متعدد مذاہب میں مشترک ہیں

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اُن کا ’مذہبی عقیدہ اور اقدار‘ پالیسیاں تشکیل دینے میں اُن کی راہنمائی کرتی ہیں۔

صدر نے یہ بات National Prayer Breakfast کے سالانہ اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے کہی، جس میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لیڈروں نے شرکت کی۔ صدر نے کہا کہ قومی پالیسیوں کی تشکیل میں عقیدہ اور اقتدار اہمیت رکھتے ہیں۔

صدر اوباما نے مزید کہا کہ مالدار امریکیوں کی جانب سے زیادہ بلند ٹیکسوں کی ادائگی کی اُن کی اپیل خاص طور سے اُن تعلیمات پر مبنی ہے جو متعدد مذاہب میں مشترک ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ یہ بات حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی اُس تعلیم سے بھی مطابقت میں ہے کہ زیادہ پانے والے سے زیادہ کی امید کی جاتی ہے، اور یہ اسلام کے اُس عقیدے کا بھی عکس ہے کہ وہ لوگ جنھیں خدا کی طرف سے نعمتیں دی گئی ہیں اُن کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اِن نعمتوں کو دوسروں کی مدد کے لیے استعمال کریں ،اور اسی طرح دوسروں کی خاطر میانہ روی اختیار کرنے کے یہودی عقیدے کا حوالہ دیا۔

کچھ تجزیہ کاروں نے صدر کے اس بیان کو ریپبلیکن صدارتی نامزدگی کے امیدوار مِٹ رامنی کی بلا واسطہ سرزنش سے تعبیر کیا ہے جنھوں نے بدھ کو سی این این کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معیشت سے متعلق اُنھیں سب سے زیادہ تشویش امریکہ کی مڈل کلاس کے بارے میں ہے۔رامنی نے کہا تھا کہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سرکاری پروگرام موجود ہیں۔

تفصیل کے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG