امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے اہم اتحادی ملک اردن کے قرض کے لیے بطور ضمانت ایک ارب امریکی ڈالرز کا وعدہ کیا ہے۔
صدر اوباما نے یہ اعلان جمعہ کے روز کیلیفورنیا میں اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ۔
اردن مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا ایک اہم اتحادی ہے اور مصر کے علاوہ یہ دوسرا ملک ہے جو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے میں شامل ہے۔
اردن کی معیشت شام میں خانہ جنگی کے باعث تقریباً چھ لاکھ مہاجرین کی آمد کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
مسٹر اوباما اور اردن کے شاہ عبداللہ نے کیلیفورنیا میں جمعہ کی رات بات چیت کے دوران مشرق وسطیٰ کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا۔